1 اکتوبر 2016 - 14:05
ایران، جنوبی افریقہ میں تمام شعبوں میں تعلقات کی توسیع پر آمادہ

نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے عرب اور افریقی امور نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، جنوبی افریقہ کے ساته تمام شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے کیلئے تیار ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے عرب اور افریقی امور نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، جنوبی افریقہ کے ساته تمام شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے کیلئے تیار ہے.

یہ بات 'حسین جابر انصاری' نے پریٹوریامیں ایران اور جنوبی افریقہ کی مشترکہ کمیٹی کے ساتویں اجلاس کے موقع پر جنوب افریقی کی خاتون وزیر برائے بین الاقوامی تعاون 'مایتہ کوانہ ماشابانہ' کے ساته ایک ملاقات میں کہی.

نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے عرب اور افریقی امور نے اس ملاقات میں مشترکہ سیاسی کمیٹی کے نتائج پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران، جنوبی افریقہ کے کثیرالجہتی تعاون کی توسیع کے لئے آمادہ ہے.

جنوب افریقی وزیر نے بهی اس موقع پر کہا کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران اور جنوبی افریقہ کے مشترکہ کمیشن کے 13ویں اجلاس کے انعقاد کیلئے تیار ہے.

اس موقع پر دونوں ممالک کے اعلی سفارتکاروں نے دوطرفہ تعلقات کی توسیع، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل خاص طورپر شامی بحران اور خطی تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے حوالے سے بات چیت کی.

انصاری اور ماشابہ نے بینکنگ، تیل، اقتصادی، تکنیکی بالخصوص انسداد دہشتگردی اور انتہاپسندی کی روک تهام کے حوالے سے باہمی تعاون بڑهانے پر زور دیا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲